نئی دہلی،3؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ای ڈی نے دہشت گردی کی مبینہ فنانسنگ کے لئے ایک دہائی سے زیادہ وقت پہلے درج کئے گئے بلیک منی کے معاملے میں کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو پھر طلب کیا ہے۔حکام نے کہا کہ ایجنسی نے شاہ سے یہاں چھ جون کو کیس کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ای ڈی نے شاہ کو گزشتہ 25مئی کو بھی ایسا ہی ایک سمن بھیجا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ شاہ کو اب دوبارہ سمن بھیجاگیا۔مرکزی تفتیشی ایجنسی نے اگست، 2005کی صورت میں گزشتہ چند سالوں میں شاہ کو کئی بار طلب کیاہے۔دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے معاملے میں مبینہ حوالہ کاروباری اسلم وانی کوگرفتارکیا ہے جس نے شاہ کو 2.25 کروڑ روپے پہنچانے کادعویٰ کیاتھا۔شاہ ای ڈی کے سامنے ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے ماضی میں کہاتھاکہ ان کے خلاف ای ڈی کا معاملہ سیاسی طورپر متاثرہے۔ای ڈی نے شاہ اور وانی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیاہے۔ذرائع نے کہا کہ ای ڈی معاملے میں دہشت گردی کی مبینہ فنانسنگ کے مجرمانہ آمدنی کی تحقیقات کرناچاہتا ہے۔